نوشکی میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ این-40 سلطان چڑھائی پر ایران کے لئے آم فروٹ لیجانے والا ٹرالر الٹ گیا۔

ٹرالر الٹنے کے نتیجے میں کلینڈر ہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ہلاک اور زخمی کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی لایا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹرالر آم لیکر کوئٹہ سے ایران جا رہا تھا جو سلطان چڑھائی پر الٹ گیا جس کے باعث ٹرالر میں سوار ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment