خاران و پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران و پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے خاران اور پنجگور میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اس کے ذیلی فورسز کو نشانہ بنایا جن کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب خاران شہر میں پولیس تھانے کے مرکزی گیٹ پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب فورسز کی ایک گاڑی تھانے سے باہر نکل رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دوسرا حملہ پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر آج صبح کیا، سرمچاروں نے کیمپ کے حفاظتی چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ کیمپ کے اندر گولے لگنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کاکہنا تھاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment