بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔
لیویز کے مطابق پیر کو سنجاوی کے علا قے بغائو کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں گاڑی میں سوار عطا نامی شخص ہلاک ہو گیا۔
لیویزنے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔
دریں اثناگوادر میںگھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کر لی۔
مقامی ذرائع کے مطابق بسیمہ سے تعلق رکھنے والے فقیر کالونی کی رہائشی 28 سالہ خلیل ولد عبدالواحد نے خود کشی کرلی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو مسائل پر خلیل نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔