بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل گچک میں پاکستانی فوج نے ایک ادھیڑ عمر شخص کو کیمپ بلاکر جبراً لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت قادر بخش ولد واجداد سکنہ کلری گچک کے نام سے ہوگئی ہے ۔
فیملی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو تین قبل 15 جون 2023 کوگچک کھن کے فوجی کیمپ بلاکر بعد میں لاپتہ کردیا ہے ۔
اہلخانہ کے مطابق قادر بخش تین دن گزرنے کے باوجود تاحال لاپتہ ہیں ۔
انھوں نے انسانی حقوق کے اداروں سیاسی سماجی پارٹی تنظیموں سمیت سوشل میڈیا پر سرگرم لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی آواز بنیں۔
واضع رہے کہ یہ واقعہ نیا نہیں ہے کہ پاکستانی فوج اس طرح کی وارداتیں بلوچستان بھر کے دیہی علاقوں میں کرتی رہتی ہےجس میں خواتین و بچے بھی شامل ہوتے ہیں ۔