کوئٹہ : اساتذہ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ، طبیعت بگڑنے پر متعدداسپتال منتقل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیراہتمام بلوچستان اسمبلی کے سامنے اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حل کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال 11ویں روز بھی جاری رہی بعض اساتذہ حالت انتہائی تشویشناک ہونے پرانہیں سول ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امدادفراہم کی جسکے بعد اساتذہ کو دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ منتقل کردیاگیا۔

ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان کے صدر و رکنبلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی ،بلوچستان کے وزیرانجینئرزمرک خان اچکزئی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق بلوچستان وزیرعبدالرحیم زیارت وال ،پشتونخوامیپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ ،رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ زیر سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ آکر اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیا اورانہیں ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجودانکے حوصلے بلندہیں اور وہ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کوتیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے جونیئر کیڈرزاساتذہ کی اپ گریدیشن کی منظوری دیدی ہے۔ امید ہے کہبلوچستان کابینہ بھی اسکی باقاعدہ منظوری دیکر جلدسے جلد اسکانوٹیفکیشن جاری کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ گونمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گاایسوسی ایشن نے ہمیشہ اساتذہ کوانکا جائز مقام دلانے کیلئے جدوجہد کی ہے اور بلوچستان بھرکے اساتذہ گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے پلیٹ فارم پرمتحد اور منظم ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment