بلوچستان میں کورونا کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے،جام کمال

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا ہے، اور اب اس کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

سول سیکریٹریٹ میں کورونا کے حوالے سے قائم کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا کا پھیلاو¿ بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔

انھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ لوگ لاک ڈاو¿ن کا خیال نہیں رکھ رہے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی انسان بھوک سے جلدی نہیں مرتا لیکن بیماری سے مرجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ سخت کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اگر تعاون کریں تو ہم لاک ڈاون میں نرمی بھی کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment