بلوچستان میں کورونا کی پھیلاﺅ میں تیزی سے اضافہ، تعداد 853 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

محکمہ صحت بلوچستان نے اطلاع دی ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 853 ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق آج 409 مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ آج 72 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

سرکاری اعدادو شمارکے مطابق اب تک بلوچستان میں 7991 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 334 ہے۔ 7138 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اب تک بلوچستان میں 176 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment