بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ویگن کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطاق آر سی ڈی شاہراہ پر ایرانی تیل لیجانے والی ویگن نے آر سی ڈی شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار جہانزیب ولد طاؤس خان مینگل سکنہ کیشنگی کو ٹکر ماری جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید کارروائی نوشکی پولیس کررہی ہے۔