سی ٹی ڈی کاچمن میں 4 مشتبہ افرادکی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کائونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے بلوچستان کے افغان سرحدی علاقے چمن میںفائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد کوہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود برآمدکرنے کا دعویٰ کیا۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان افغان سرحدی علاقے چمن میں آپریشن کے دوران تخریب کاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق چمن میں کارروائی کے دوران مارے گئے مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

ماضی کی طرح اس بار بھی سی ٹی ڈی جانب سے مارے گئے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

واضع رہے کہ سی ٹی ڈی جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کو مارنے میں مکمل ملوث پائے گئے ہیں ۔ 30 اگست 2021ءکو ڈی سی خضدار اور ڈی سی آواران سمیت دیگر حکام کو ایک لیٹر ارسال کیا جس میں بتایا گیا کہ غلام جان ولد باران سکنہ بھوسہ منڈی مغربی بائی پاس کوئٹہ، ناصر فاروق ولد غلام فاروق سکنہ محلہ صادق آباد تحصیل زہری خضدار، عبدالقیوم ولد زہری خان نور گاما جدید تحصیل زہری خضدار، کمال خان ولد باہوٹ سکنہ چوکو آواران ایک مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

مارے جانے والے تینوں لاپتہ افراد فہرست میں شامل تھے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment