بالگتر:پاکستانی فوج کا آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بالگتر کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد آپریشن کررہا ہے، زمینی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پیر کے روز دن بھر بالگتر کے مختلف مقامات دمب،زمزیل کور میں ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی ہے اور زمینی فوج بھی آپریشن میں مصروف ہے۔

بالگتر کے پہاڑی سلسلے میں بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں جنہیں اس آپریشن میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آخری اطلاعات تک آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے،۔ تاہم مواصلاتی نظام مذکورہ علاقوں میں نہ ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات اور دیگر نقصانات تک رسائی آنا ابھی باقی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment