ضلع کیچ: بلیدہ و کلاتک میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ اور و کلاتک میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلیدہ میناز میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبدالقیوم ولد محمد سعید نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص بلوچستان کے سابق کٹھ پتلی وزیر ظہور بلیدی کے بہنوی بتائے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ہفتے کی شام گئے اپنے بلاک تلہ پر بیٹھا تھا جسے مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب میں فائرنگ سے پولیس آفیسر ہلاک ہوگیا۔

کیچ پولیس کے مطابق کلاتک مینو میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کی اسپیشل برانچ کے انچارج رفیق احمد کو ہلاک کردیا جبکہ ان کا ساتھی عبید ولد نور محمد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں دوست گراؤنڈ میں بیٹھے گفتگو کررہے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔

Share This Article
Leave a Comment