کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ،چمن میں فائرنگ سے2 افراد ہلاک

0
168

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ اور سرحدی شہرچمن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افرا دہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میںسپنی روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جسے شناخت کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب چمن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ناصر ولد سردار محمد قوم ملیزئی کے نام سے ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونےوالے نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعہ کی مزید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here