تمپ میں گرمی سے 2 خواتین ہلاک ،مستونگ سے لاش برآمد،پنجگور سےنوجوان لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں گرمی سے 2 خواتین ہلاک ہوگئیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ نو دن سے تمپ گرڈ اسٹیشن کی ٹرانسفارمر کی جلنے کی سبب گومازی تمپ کے رہائشی دو معمر خواتین مسماۃ (ھ) اور مسماۃ(د) گرمی کی شدت کو برداشت نہ کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

واضع رہے کہ بجلی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا ہوا ہے جس میں کواتین بچے بھی شامل ہیں۔

دھرنے کی وجہ سے ٹریفک طور پر رکی ہوئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب مستونگ کے کنڈمیسوری کے قریبی علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔ جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 35سال ہوگئی جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔اور لاش ایک یا دو روز پرانی ہے۔

دریں اثنا پاکستانی فورسز نے پنجگور سے کوئٹہ جاتے ہوئے لکپاس کے مقام پر ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت ساجد ولد حمید کے نام سے ہوگئی جو پنجگور کے علاقے گرمکان کے رہائشی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان پیشے سے زمیندار ہے۔

Share This Article
Leave a Comment