پاکستان کا نیا بجٹ پیش، دفاع کیلئے 1804 ارب روپے مختص

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کی حکومت نے مالی سال 2024-2023 کے لیے بجٹ پیش کر دیا ہے جس کا مجموعی حجم 14 ہزار 460 ارب روپے ہے۔ دفاع کے لیے 1804 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے جمعے کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔

گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فی صد جب کہ 17 سے 22 گریڈ تک تنخواہوں میں 30 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ پینشنز میں ساڑھے 17 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔

مزدور کی کم از کم اُجرت 32 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

بجٹ میں سول حکومت کے اخراجات کے لیے 714 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ پینشن کی مد میں 761 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سود کی ادائیگیوں کے لیے 7303 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ڈیولپمنٹ اور نیٹ لینڈنگ کے لیے 1140 ارب روپے کی تجویز ہے۔ٹیکس ریونیو کا ہدف 9200 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

جمعے کو کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تاحال معاہدہ نہیں ہو سکا، لیکن بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment