بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں بجلی کی بندش کے خلاف عوام نے دھرنا دیکراحتجاجاًروڈ بلاک کردیا۔
خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے روڈ پر دھرنا دیکر ہرروڈکو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے ۔
دھرنے کی وجہ سے گاڑیو ں کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔
واضح رہے کہ تمپ میں بجلی کا دیرینہ مسئلہ چل رہا ہے ، ایک ہفتہ سے زیادہ کا عرصہ ہوا ہے کہ گریڈ میں مین ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے پورے تحصیل تمپ بجلی سے محروم ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق عوامی احتجاج میں نہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی نمائندہ آیا اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی سے کسی نے شرکت کی ۔مظاہرین بجلی بندش پر نمائندوں ، سماجی شخصیات اور انتظامیہ کے خلاف بھی شدید نعرہ بازی کرتے رہے
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کہ وہ اپنے حق کے لیے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اور جتنا ان سے ہوسکے گا وہ اپنے حق کے لیے جہد کرتے رہیں گے۔