بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں بی ایل ایف کے چار ساتھیوں میجر نورا پیرک لیفٹنٹ نواز بلوچ سرمچار مالک بلوچ اور مومن بلوچ کو خراج عقیدت کو سرخ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی آبیاری اور اور ریاستی قبضے کے خلاف شہدا ء نے جو تاریخی مزاحمت کی وہ بلوچ داستان میں ہمیشہ یاد رکھاجائیگا،پیرک بلوچ ایک کم عمر لیکن باصلاحیت گوریلا کمانڈر تھے جنہوں نے راہ مزاحمت میں ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔
دوستین بلوچ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی شہادت سے مزاحمت کو کچلنے کے خواب دیکھنے والے قبضہ گیر فوج و اس کے ہمنواہ یہ یاد رکھیں کہ شہادتوں سے قبضے کے خلاف مزاحمت میں مزید توانائی پیدا ہوگئی کیونکہ بلوچ وطن یا کفن کے فلسفہ پر عمل پیرا ہیں۔