بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کو مسترد کر دیا

0
156

بلوچستان کے کٹھ پتلی حکومت اورپاکستان کی وفاقی حکومت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

بلوچستان حکومت نے پاکستان بھر میں رات 8 بجے مارکیٹس بند کرنے سمیت قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کو مسترد کر دیاہے۔

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر خان یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی تو فیصلے کیسے قبول کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے این ای سی اجلاس سے متعلق واضح موقف پیش کیا تھا۔

بابر خان یوسفزئی نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ساتھ جو وعدے کئے پورے نہیں کئے، بلوچستان کی تاجر برادری بھی رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر چکی ہے، تاجر برادری کسی صورت دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کریں،بلوچستان اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے، وفاق بلوچستان کو اپنا ہی حق نہیں دے رہاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here