بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر کار میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
کار میں ایرانی ڈیزل سے بھرے کین لے جائے جا رہے تھے۔
کوئٹہ سے ژوب جانے والی کار میں قلعہ سیف اللّٰہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر آگ لگ گئی۔
آگ سے کار مکمل جل گئی، جس کے باعث کار میں سوار 2 افراد جھلس کرہلاک ہو گئے۔
فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا، لاشوں کو شناخت کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کار سوار افراد مبینہ طور پر ایرانی ڈیزل سے بھرے کین ژوب لے جا رہے تھے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے کلانچی پاڈہ سے پاکستان فورسز نےایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے ۔
لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت ساجد ولد خالد کے نام سے ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص بنیادی طور پر دشت مونڈی کا رہائشی ہے، جو اس وقت آبائی علاقے سے ہجرت کرکے گوادر میں مقیم ہے۔