بلوچستان کے علاقے بسیمہ اوردکی میںروڈحاثے میں 5افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
بسیمہ میں کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں 4 افرادہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی کوچ اور ٹرک کے مابین زیک کے مقام پر تصادم ہوا۔
حادثے میں 4 افراد ہلاک جبکہ خواتین، بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب دکی میںتھل کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبد الجبار ولد پیرجان بلوچ سکنہ کوئٹہ کے نام سے ہوگئی۔
لاش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔