باجوڑ و بنوں میں بم دھماکا و فائرنگ ،2اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے افغانستان سے ملحق سرحدی علاقے باجوڑ اور بنوں میںریموٹ کنٹرول بم دھماکا اور فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق باجوڑ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ستار خان نے بتایا کہ تحصیل وڑ ماموند کے علاقے تیر بانڈگئی روڈ پر گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوا جبکہ گاڑی کا ٹھیکیدار گل اعظم زخمی ہوا۔

ڈی ایس پی ستار خان نے کہا کہ مذکورہ گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ کے لیے ریت لے جارہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور ہلاک ڈرائیور کا جسد خاکی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال باجوڑ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمی ٹھیکے دار بھی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب بنوں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے 2اہلکار ہوگئے۔

ضلع بنوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔

حملے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دوحملہ آور بھی مارے گئے۔

Share This Article
Leave a Comment