بلوچستان کے علاقے مستونگ میںویگن اور بس کے مابین تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4افراد ہلاک ،7افرادشدیدزخمی ہو گئے ہیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب کوئٹہ سے خضدار جانیوالی مسافر ویگن اور مستونگ سے کوئٹہ جانیوالی بس کے درمیان ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جہاں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔