بلوچستان کے علاقے قلات میں ڈیڑھ سوفٹ گہرے کنوئیں میں گر کر ایک چار سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق منگل کو قلات پولیس کے مطابق بنڈوخی میں ڈیڑھ سوفٹ گہرے کنوئیں میں گر کر چار سالہ بچہ حسن علی ولدغلام حسین ہلاک ہو گیا۔
لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی لاش کنوئیں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔