قلات میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک، آواران سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے قلات میں روڈحادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ آواران سے ایک لاش برآمدہوگئی ہے۔

قلات میں پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے رہائشی عبدالمالک محمد شہی، سماجی ورکر ایڈووکیٹ خلیل احمد شادیزئی کے بھائی، ایڈوکیٹ نثار احمد محمد شہی جوکہ کوئٹہ سے اپنی کار گاڑی میں قلات آرہے تھے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب ٹرالر گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں ایڈووکیٹ نثار احمد محمد شہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی والدہ اور بھائی مسعود احمد محمد شہی زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

دوسری جانب آوران کے علاقے پیراندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش پیراندر کے پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاش کو آواران سول ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔

تاحال لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔

Share This Article
Leave a Comment