آزادی پسند رہنما واحد کمبربلوچ نے شہدائے پروم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
آزادی کی جہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر میں شہدائے پروم، نورا ولد شیردل عرف پیرک، نواز ولد حاجی غلام حسین، عبدالمالک ولد حاجی غلام حسین، مومن ولد محمد عظیم کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔
آزادی پسند رہنما واحدکمبر نے مزید کہا کہ شہیدوں نے دشمن کے سامنے سرنڈر کرنے سے جنگ کو ترجیح دی اور انکی ہمت،قومی آزادی کی جہد میں قربانیاں نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
شہید نورا،شہید نواز کی قربانیاں جہد آزادی میں بے دریغ ہیں وہ پختہ ذہن کے تجربہ کار سیاسی کارکن اور گوریلہ جنگ کے بہترین ساتھی تھے یقینا شہدائے پروم کی شہادت ایک نقصان ہے مگر انکی شہادت اور دشمن سے ایک طویل جنگ کے بعد شہید ہونا عظمت کی نشانی ہے۔