ترکیہ : صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج ہوگی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو : اے ایف پی

ترکیہ میںصدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج ہوگی۔ اس سلسلے میں صدارت کیلئے رجب طیب اردوان اور مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو آج پھر آمنے سامنے ہونگے۔

پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 90 فیصد رہا تاہم کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کے باعث صدر کا فیصلہ نہ ہو سکا اور انتخابی عمل دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا۔

پہلے مرحلے میں رجب طیب اردوان کو اپنے مخالف امیدوار پر 5 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی تھی تاہم وہ 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرپائے،وہ پہلے مرحلے میں 49.52 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور سنان اوغنان 5.17 فیصد ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ پارلیمانی انتخابات میں رجب طیب اردوان کے اتحادی بلاک نے واضح اکثریت حاصل کر لی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment