نورا عرف پیرک کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں،بشیر زیب بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لیبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر شہید ہونے والے بی ایل ایف کے سرمچار میجر نورا بلوچ اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شہید نورا عرف پیرک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک غیر معمولی انسان اور قیادت کے اعلی صلاحیتوں کے مالک شخص تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نورا نے بلوچ قوتوں کو“براس”کی صورت میں یکجا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا اور وہ آخری دم تک اس اتحاد کی تقویت کیلئے کوشاں رہے۔ تحریک میں اس بہادر بلوچ سرمچار کا مخلصانہ کردار اور بالآخر جان کی قربانی تمام جہدکاروں کیلئے ایک مشعل راہ رہے گی۔

Share This Article
Leave a Comment