سوڈان میں وزارت دفاع نے ریٹائر ہونے وال سابق فوجی اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو مسلح کرنے کے لیے قریبی فوجی کمانڈ کے پاس جائیں۔
وزارت دفاع نے جمعہ کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ ریٹائر ہونے والوں کو مسلح کرنے کا مقصد خود کو اور اپنے خاندانوں کو محفوظ بنانا ہے۔
وزارت دفاع نے کہا کہ سول وار کی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ باغی گروپ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
وزارت دفاع نے منحرف سریع الحرکت فورسز[ RSF ] پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو لوٹنے اور عرب اور غیر ملکی سفارت خانوں پر حملے کرنے کا الزام لگایا۔
گذشتہ دنوں سعودی عرب کے شہر جدہ میں مملکت اور امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سوڈان کی مسلح افواج اور منحرف سریع الحرکت فورسز نے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔