بلوچستان کے علاقے خاران میں نرسنگ کالج کے طالبات نے اسکالر شپ کی عدم ادائیگی اورلیکچرار کی کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔
طالبات نے اپنے مطالبات کے حق میں مرکزی شاہراہ کو بلاک کرکے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیکچرار کی کمی کی وجہ سے درس و تدریس کا نظام متاثر ہےاور طالبات کی قیمتی سال ضائع ہورہی ہے ۔
ان کا کہناکہ طالبات کو اسکالر شپ بھی ادا نہیں کی جارہی ہے جس سے غریب طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنا دشوار ہوتا جا رہاہے ۔