سنگرنیوزکو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک کرکِ ڈل کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی کو گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایاجس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حملہ رات کے آٹھ بج کر بیس منٹ کے قریب ہوا ہے جس سے علاقہ گونج اٹھا۔
ابھی تک سرکاری سطح پر اس حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔