وادی مشکے پاکستانی فوج کا آپریشن کی تیاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وادی مشکے میں ڈیتھ اسکواڈ اور دیگر سرنڈر کردہ افراد کا آرمی کیمپ میں میٹنگ آپریشن پلان ترتیب

ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں اتوار کے روز پاکستانی فوج نے تمام سرنڈر کردہ افراد سمیت ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو آرمی کیمپ بلایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دن بھر وادی مشکے کے مختلف علاقوں سے مقامی ڈیتھ اسکواڈ اور دیگر سرنڈر کردہ افراد آرمی کیمپ میں جمع ہوئے جسکے بعد ایک وسیع آپریشن کی تیاری کا پلان کیا گیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ پہلے فیز میں پاکستانی فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وادی مشکے کے علاقے کوہ اسپیت،جانی اور گرد نواع کے علاقوں میں سخت آپریشن کیا جائے گا،تاہم یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اسکے ساتھ آپریشن کو مزید وسعت دی جائے گی تاہم مقامی ڈیتھ اسکواڈ اور دیگر سرنڈر کردہ افراد کو کہا گیا ہے کہ وہ اب فوج کے ساتھ رہیں گے اور باقی کی پلاننگ اس آپریشن کے دوران بتایا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment