تربت : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم آئی اہلکار ہلاک

0
305

بلوچستا ن ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کاایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

واقعہ تربت کے علاقے ڈنُک میں پیش آیا۔

مقامی ذرائع کے مطاق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایم آئی اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایاجب وہ ڈی بلوچ کیمپ سے نکل کر تربت شہر کی جانب جارہا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here