خاران و پنجگور بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پربم حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے خاران اور پنجگور میں دو مختلف دستی بم حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اسکے ذیلی ادارے سی ٹی ڈی کو نشانہ بنایا، حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب خاران شہر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب واقع سی ٹی ڈی کے دفتر کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 19 مئی 2023 کی شب پنجگور شہر میں قلم چوک پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں چوکی میں موجود ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment