بلوچستان کے علاقے بارکھان میں خدیجہ بلوچ نامی ایک بچی کو بچھو نے کاٹ لیا تھا جو مناسب علاج نہملنے کے باعث 24 گھنٹے بعد انتقال کرگئی۔
واضح رہے کہ بارکھان سمیت پورے بلوچستان میں ایسی سیکڑوں مثالیں ملتی ہیں جہاں محض سانپ و بچھو کے کاٹنے سے لوگ تڑپ تڑپ کر مر جاتے ہیں کیونکہ بلوچستان کے اکثر و بیشتر پسماندہ علاقوں میں علاج و معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
بلوچستان کے اکثر دیہی صحت مراکز میں ڈاکٹر ہیں، نہ عملہ اور نہ ہی ادویات جس کے باعث لوگ دوراز دراز کا سفر کرکے شہروں میں پہنچتے ہیں اور اکثر پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔