بلوچستان میں امیر جماعت اسلامی کے قافلے پرخودکش حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شہر ژوب میں امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جماعتِ اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے تصدیق کی ہے کہ سراج الحق دھماکے میں محفوظ رہے ہیں جب کہ کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

قیصر شریف کے مطابق سراج الحق ضلع ژوب میں جلسۂ عام سے خطاب کے لیے قافلے کی صورت میں جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔

جماعت اسلامی نے دعوی کیا ہے کہ یہ خود کش حملہ تھا جس میں سراج الحق محفوظ رہے۔

دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال ژوپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment