انسانی حقو ق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کی جانب سے عام شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں، انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ فوجداری قوانین میں توڑ پھوڑ اور عوامی املاک کو تباہ کرنے جیسے جرائم پر مقدمہ چلانے کی دفعات موجود ہیں۔
اس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ طرز عمل پاکستان کے آئین کی طرف سے ضمانت یافتہ منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔