امریکا: کولمبیا یونیورسٹی سےبلوچ خاتون نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ قوم پرست رہنما اوربلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر وحید بلوچ کی صاحبزادی شلی بلوچ نے امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔

انھوں نے یہ ڈگری کولمبیا یونیورسٹی کی اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز سے حاصل کی ہے۔

شلی بلوچ نے اپنی تحقیقی مکالہ میں پاکستانی حکومت سے متعلق بلوچ عوام کے جذبات کا جائزہ لیا ہے۔

اس سلسلے میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی وحید بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور اپنی صاھبزادی کی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے خاندان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا ہے ۔

یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایک تفصیلی مضمون میں شلی بلوچ نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہیں دو سال میں متعدد موضوعات کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملا۔

واضح رہے کولمبیا یونیورسٹی کا شمار امریکہ کی ان آٹھ معتبر جامعات میں ہوتا ہے جنھیں آئی وی لیگ اسکول کہا جاتا ہے۔

https://twitter.com/waheed_shahwani/status/1659009118751842304
Share This Article
Leave a Comment