تمبو اور قلات میں فائرنگ و روڈ حادثے میں2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے تمبو اور قلات میں فائرنگ اور روڈ حادثے میں2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

نصیر آبادڈویژن خان کوٹ کے علاقے میں عمرانی قبائل کے دو گروپوں میں تصادم سے نوجوان گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خان کوٹ تھانہ کی حدود بچا بند کے قریب صوبھانی عمرانی قبائل کے دو گروپس میں تصادم ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ سلیم مگسی ہلاک ہوگیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

دریں اثنا قلات میں ایک روڈ حادثے میںایک شخص زخمی جبکہ خاتون ہلاک ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قلات کے کلی پس شہر کے رہائشی حاجی عبدالعلیم مینگل اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنےگھر جارہے تھے کہ نیشنل ہائی وے کوئنگ کے قریب کرین کی ٹکر سے حاجی عبدالعلیم مینگل زخمی ہوگئے جبکہ انکی اہلیہہلاک ہوگئیں ۔

Share This Article
Leave a Comment