درہ آدم خیل میں دو قبائل میں تصادم سے 16 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیٹیکل تحصیل دار کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں دونوں قبائل کے لوگ شامل ہیں۔

پولیٹیکل تحصیل دار کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل میں کوئلے کی کان کی حد بندی کا تنازع ہے۔

پولیٹیکل تحصیل دار کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس اور سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔

مرنے والوں میں سے گیارہ کا تعلق سنی خیل قبیلے سے تھا جبکہ تین کا تعلق اخوروال قبیلے سے ہے، تمام 12 زخمیوں کا تعلق سنی خیل قبیلے سے ہے۔

لڑائی شام 5 بجے شروع ہوئی جب پہاڑوں میں موجود حریف قبائلیوں نے بھاری ہتھیاروں سے دوسری طرف حملہ کیا، ہنگامہ آرائی کو روکنے اور قبائلیوں کو پہاڑوں سے نیچے اتارنے کے لیے فوج کو بلایا گیا۔

دونوں قبیلے اکوڑوالوں کے زیر قبضہ کوئلے کے پہاڑ کے چار میل کے رقبے پر لڑتے رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment