بلوچستان میں فوج تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت بلوچستان میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کو بلوچستان میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل سیکورٹی کی مخدوش صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے صوبوں میں فوج کی خدمات طلب کی تھیں۔ دونوں صوبوں کی جانب سے وزارت داخلہ کو ریکوزیشن بھیجی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت صوبے بھر میں فوج کے جوانوں کی تعیناتی کی درخواست بھیجی۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی قبضے دن سے فوج تعینات ہے اور پورابلوچستان مکمل طور پرفوج کے کنٹرول میں جہاں اپنی مرضی کی حکومتیں اور راتوں رات سیاسی پارٹیا ں بناکر اپنی حکومت چلائی جارہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment