ایجنسیاں سپریم کورٹ پر قبضہ کیلئے سہولت کاری کر رہی ہیں، عمران خان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے کارکنان کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی سیکورٹی ایجنسیز ’سپریم کورٹ پر قبضہ جمانے میں غنڈوں کی سہولت کاری میں مصروف ہیں۔‘

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وہ کہتے ہیں کہ ’چنانچہ اس امر کا سراغ لگائے بغیر کہ سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش کرنے یا درجنوں غیرمسلّح مظاہرین کی گولیاں لگنے سے اموات کا ذمہ دار کون تھا اور اس منصوبے کے تحت کہ پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد سیاسی جماعت پر پابندی عائد کر دی جائے، تحریک انصاف کے تقریباً 7000 قائدین، کارکنان اور خواتین کو جیلوں میں ٹھونس دیا گیا ہے۔

’اس دوران سکیورٹی ایجنسیز سپریم کورٹ پر قبضہ جمانے اور دستورِ مملکت کو پیروں تلے روندنے میں ان غنڈوں کی سہولت کاری میں مصروف ہیں۔ تمام شہری پرامن احتجاج کیلئے تیار رہیں کیونکہ اگر عدالتِ عظمٰی اور آئین کو تباہ و تاراج کردیا گیا تو تصوّرِ پاکستان ہی دم توڑ دے گا۔‘

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1658029505972150273?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1658029505972150273%7Ctwgr%5E5279596b2c7a61ca1092c5e79890a11649cdcf3a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Flive%2Fpakistan-65567791
Share This Article
Leave a Comment