لاہور میں فوج کا فائر کھولنے سے انکاربلوچ قوم کیلئے واضح پیغام ہے،ڈاکٹر اللہ نذر

0
190

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں رونما ہونے والے عمران خان اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان موجودہ صورتحال پر اپنے چند سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا ہے کہ لاہور میں فوج کا فائر کھولنے سے انکاربلوچ قوم کیلئے ایک بلند اورواضح پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 2005 میں، فوج نے ڈیرہ بگٹی پر بمباری کی، جس میں 70 سے زائد بلوچ مارے گئے اور مساجد، گوردواروں اور دیگر مذہبی مقامات کو تباہ کر دیا۔ ہمارے گاؤں میہی پر اسی فوج نے بمباری کی جس نے قرآن پاک کو جلایا تھا۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا تھا کہ اس چھاپے کے دوران میری بہن اور دیگر لوگوں کو مسجد سے گرفتار کیا گیا جہاں انہوں نے پناہ لی ہوئی تھی اور پاکستانی فوجی گندے جوتوں کے ساتھ داخل ہوئے۔ بلوچستان میں متعدد دیہات اور بستیاں مسمار کر دی گئی ہیں، اس کے باوجود لاہور میں فوج، بشمول کور کمانڈر اورر میجرز نے فائر کھولنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ بلوچ قوم کے لیے ایک بلند اور واضح پیغام ہے۔ انتقامی فوج پاکستان سے ہمارے تعلقات پہلے ہی منقطع کر چکی ہے لیکن میں حیران ہوں کہ نام نہاد بلوچ پارلیمانی پارٹیاں اب بھی اس بدمعاش فوج کے ساتھ کیوں گٹھ جوڑ کر رہی ہیں؟

بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کا دوہرا معیار بالکل واضح ہے۔ وہ صرف اور صرف پاکستان کے ایٹمی ہتھیار رکھنے کی وجہ سے بلیک میل ہو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here