مند حملے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک کیے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ

جمعرات 23 اپریل کو سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کی چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

سرمچاروں نے مند باگزو میں پہاڑی پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ اس حملے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد قابض فوج کی مدد کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

انہوں نے کہایہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment