اردن میں 2 دنوں میں ٹریفک حادثات سے 100 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اردن میں گذشتہ دو روز میں سڑکوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کم سے کم 100 افراد ہلاک یا زخمی ہو ئے ہیں۔

دوسری طرف شہری ٹریفک حادثات کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کی طرف سے ٹریفک قوانین سخت کرنے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر جرمانہ بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اردن میں ٹریفک کے بڑھتےحادثات کے اسباب پربھی بات کررہے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران فون کا استعمال حادثات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ حد سے زیادہ رفتار اور موبائل فون کا استعمال زیادہ تر حادثات میں سب سے نمایاں عنصر ہے جبکہ کئی وجووہات بھی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment