سی ٹی ڈی کے ہاتھوں اغوانما گرفتار ماہل بلوچ جودہشتگردی اور سہولت کاری کے مقدمے میں زیر حراست تھیں جنہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
سترہ فروری کی شب رات گئے کوئٹہ میں گھر سے باہرجبری گمشدگی کا شکار و بعدازاں سی ڈی ٹی کے ذریعے گرفتاری ظاہر ہونے والی بلوچ خاتون ماہل بلوچ کی گزشتہ روز عدالت سے ضمانت منظوری کے بعد آج انہیں رہا کردیا گیا۔
ماہل بلوچ کو آج کوئٹہ کی ہدہ جیل سے رہا کردیا گیا، انکی رہائی پانچ لاکھ روپے کی عوض ضمانت پر منظور کرلی گئی۔
ماہل بلوچ کی رہائی کی تصدیق انکے قریبی ذرائع نے کردی۔
تین مہینے زیر حراست رہنے والی بلوچ خاتون ماہل بلوچ پر بلوچ مسلح تنظیم سے تعلق کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ اس دوران مختلف ٹی وی چینلز اور وڈیوز کے ذریعے ان کے انٹرویوز بھی جاری کیے گئے تاہم آج ماہل بلوچ کو بلوچ سماجی کارکن عبدالغفار بلوچ جانب سے ضمانت جمع کرانے پر کوئٹہ ہدہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
ماہل بلوچ کی رہائی کیلئے بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ، بھوک ہڑتال اور دھرنے دیئے گئے تھے۔