کٹھ پتلی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس کے رینڈم ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلی ڈیلیوری یونٹ کی زیر نگرانی محکمہ صحت کی ٹیمیں رینڈم ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ وزیراعلی نے جمعہ کے روز جتک سٹاپ مشرقی بائی پاس پر قائم رینڈم ٹیسٹنگ مرکز کا معائنہ کیا۔
انھیں بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں مرکز قائم کر کے شہریوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد وائر س کے شہر میں پھیلاو¿ کا جائزہ لے کر اس کی روک تھام کے اقدامات کرنا ہے۔
وزیراعلی کو آگاہ کیا گیا کہ شہری رینڈم ٹیسٹنگ کے لیے بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور اب تک 359 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے نو افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔