بلوچستان : دکانداروں کے ماہانہ کرایہ دو ماہ کیلئے موخر کرنیکی ہدایات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومتِ بلوچستان نے ایسے دکانداروں کے ماہانہ کرائے دو ماہ کے لیے موخر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جن کی دکانیں نجی مالکان کی ملکیت ہیں۔

اس سے قبل سرکاری دکانوں کے کرائے بھی دو ماہ کے لیے موخر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق 23 مارچ 2020 سے دو ماہ کے لیے نجی دکانوں کے مالکان کرایے کی ادائیگی نہ ہونے کی بنیاد پر کسی بھی دکاندار کو اپنی دکان سے بیدخل نہیں کرسکیں گے۔

یہ احکامات 24 مئی تک نافذ العمل رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment