بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ جبکہ کیچ میرانی ڈیم میں گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔دوسری جانب اوستہ محمد کاشہری اسلام آباد سے لاپتہ ہوگیا ہے ۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب پل پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی ۔
لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دریں اثناضلع کیچ میں میرانی ڈیم میں گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بل نگور کے معروف شخصیت پیر بخش کے نام سے ہوگئی جوکہ ایس پی اللہ بخش دشتی کے والد بتائے جارہے ہیں۔
علاقہ ازیں بلوچستان کے علاقہ اوستہ محمد سے تعلق رکھنے والے سلمان سموں نامی ایک شخص اسلام آباد سے گاڑی سمیت لاپتہ ہوگیا ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ سلمان سموں الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر ملازمت کرتے تھے۔
فیملی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ تین دن سے لاپتہ ہیں۔
سلمان سموں کے ورثاء نے اسلام آباد پولیس سے ان کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔