لورالائی و سوراب میں فائرنگ و روڈ حادثہ سے 4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے لورالائی اور سوراب میں پولیس فائرنگ اور روڈ حادثہ سے 4افراد ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق سوراب میں پولیس اور لیویز کو مختلف کیسوں میں مطلوب ملزم پر چھاپے کے دوران کھٹائی کے ایریا میں ملزم کی فائرنگ سے خضدار کا ایک شہری جان بحق ہوا ہے۔

ملزم مختلف کیس میں لیویز اور پولیس کو مطلوب اور اشتہاری تھے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اشتہاری ملزم کے گرفتاری کے لیے پولیس اور لیویز فورس چھاپہ مارنے کے لیے جارہے تھے کہ اسی اثناء میں ملزم نے پولیس اور لیویز فورس پر فائرنگ کھول دی ملزم کی فائرنگ سے فیلڈر گاڑی میں جاتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کی فائرنگ سے مزید دو گاڑیوں کو بھی کافی نقصان ہوئے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے قلات کے ایریا میں ایک موٹر سائیکل کے ذریعے سے فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔

دریں اثنا لورالائی میںمیختر کے قریب مزدا اور ٹرک آپس میں ٹکراگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 افراد ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا۔

کہا جارہا ہے کہ مزدا کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی جبکہ ٹرک ملتان سے گائے لوڈ کرکے دکی جاری تھی ۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد رورل ہیلتھ سنٹر میختر منتقل کردئیے گئے۔

Share This Article
Leave a Comment