مستونگ و لورالائی میں روڈ حادثات سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور لورالائی میں روڈ حادثات سے 2افراد ہلاک جبکہ 7سے زائد اخمی ہوگئے ۔

سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لورالائی میں نیو اڈا کے مقام پرٹرک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والی شخص کی شناخت عبدالمالک ناصرولد عبدالرازق ، عمر 50 سال ساکن پہاڑی محلہ لورالائی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولی سنے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔

عبدالمالک ناصر حب چوکی میں محکمہ فشریز بطور ڈائریکٹر تعینات تھے ۔

دوسری جانب مستونگ میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک کے دو حادثات کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لکپاس کے قریب اور النور ہوٹل کے قریب پیش آئے جبکہ ایک حادثہ درینگڑھ کے علاقے میں پیش آیا۔

قومی شاہراہ لک پاس کے قریب تین گاڑیوں میں پیش آنیوالے حادثے میںبچوں وخواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔

تمام حادثات کے زخمیوں کو 1122 لکپاس کے ضلعی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم اور 1122 کے عملے نے ریسکیو کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے غوث بخش رئیسانی ہسپتال ریفرکیاجہاں پر طبی امداد کے بعد چند زخمیوں کو کوئٹہ بھی منتقل کیاگیا۔

ایک حادثے کے زخمی افراد کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقلی کے دوران سینئر میل اور فی میل ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے طبی امداد کی فراہمی میں درشواری پیش آئی تاہم ایم سی آر سی 1122 کے ڈاکٹر اور عملے نے انہیں مزید طبی امداد کی فراہمی میں کردار ادا کیا۔

Share This Article
Leave a Comment