اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ سوڈان میں متحارب فوجی دھڑوں کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد نقل مکانی کرسکتے ہیں۔
اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے مہاجرین رؤف ماذو نے جنیوامیں اسٹیٹ بریفنگ میں کہا:’’تمام متعلقہ حکومتوں اورشراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم 815،000 افراد کی منصوبہ بندی کے اعداد و شمار پرپہنچ گئے ہیں۔یہ سوڈانی سات ہمسایہ ممالک میں راہ فراراختیار کرسکتے ہیں‘‘۔
انھوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق قریباًپانچ لاکھ 80 ہزار سوڈانی پناہ گزین ہیں جبکہ دیگر موجودہ پناہ گزین ہیں جو ملک میں عارضی خیموں میں رہ رہے ہیں۔